3 hours ago
بھارت کا پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے پر ردعمل

ویب ڈیسک
|
18 Sep 2025
نئی دہلی سے جاری بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بھارت، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ تھا۔
ان کے مطابق حکومت معاہدے کی تفصیلات اور اس کے اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور ساتھ ہی اس پیشرفت کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے "اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے" پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی بھی ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔
Comments
0 comment