بنگلہ دیش نے حسینہ واجد کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا
سابق وزیر اعظم جنہوں نے 15 برس تک مسلسل پوری قوت کے ساتھ بنگالی عوام پر حکمرانی کی
Webdesk
|
25 Dec 2024
ڈھاکا: بنگلہ دیش نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم پر انسانیت کے خلاف جرائم کے سلسلے میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم جنہوں نے 15 برس تک مسلسل پوری قوت کے ساتھ بنگالی عوام پر حکمرانی کی، اپنی برطرفی کے بعد ان دنوں بھارت میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
ان کے بارے میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس سلسلے میں بھارت سے باقاعدہ طور پر درخواست کی جا چکی ہے کہ وہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کر دے۔
Comments
0 comment