7 hours ago
دشمن کو مشترکہ جواب ملے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ
معاہدے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا

Webdesk
|
17 Sep 2025
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت دونوں ملک دشمن کو مشترکہ طور پر جواب دیں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے ہوگیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک اب کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ طور پر دشمن کو جواب دیں گے۔
اس معاہدے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا جبکہ معاہدے پر سعودی ولی عہد اور وزیراعظم نے دستخط کیے ہیں، معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
Comments
0 comment