فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلیوں کی لاشیں دیں گے، حماس

فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلیوں کی لاشیں دیں گے، حماس

حماس نے جنگ بندی کیلیے اپنی شرائط بھی امریکا کو پیش کردیں
فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلیوں کی لاشیں دیں گے، حماس

ویب ڈیسک

|

31 May 2025

فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم نے جنگ بندی کیلیے پیش کی جانے والی تجویز پر اپنا جواب جمع کرادیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے جنگ بندی کی پیش کش پر اپنے جواب میں کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی متفقہ رہائی کے بدلے 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی لاشیں دینے کو تیار ہے۔

حماس نے جواب میں لکھا کہ یہ معاہدے کی تجویز کردہ تعداد ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے امریکی سفیر سٹیو وٹکوف کی جانب سے تجویز کردہ مسودے پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیاا ہے جسے اسرائیل کی جانب سے منظوری حاصل ہو چکی ہے۔

حماس نے تحریک کی شرائط کا اعادہ کی جن میں مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور انسانی امداد کی مسلسل ترسیل کی ضمانت شامل ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ ان میں سے اگر کوئی بھی شرط پوری نہ کی گئی تو پھر ہماری جانب سے ایکشن جاری رہے گا اور ہم واضح طور پر ان تجاویز کو مسترد کردیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!