17 hours ago
گلوبل صمود فلوٹیلا کی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان سمیت 16 ممالک کا اہم اعلامیہ

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
پاکستان سمیت 16 ممالک نے "گلوبل صمود فلوٹیلا" کی سکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ اس فلوٹیلا کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد کارروائی سے گریز کیا جائے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزرائے خارجہ بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، پاکستان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکی نے واضح کیا ہے کہ ان کے شہری اس سول سوسائٹی اقدام میں شریک ہیں۔
فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا اور ان کی بنیادی ضروریات اجاگر کرنا ہے تاکہ خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ وزرائے خارجہ نے کہا کہ انسانی امداد اور امن کی کوششیں، بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ، ان کی حکومتوں کا مشترکہ مؤقف ہے۔
اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فلوٹیلا کے شرکا کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست عمل میں لائی گئی تو اس پر جوابدہی ہوگی۔
Comments
0 comment