گریٹر اسرائیل منصوبے پر سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

گریٹر اسرائیل منصوبے پر سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

سعودی عرب نے اسے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے
گریٹر اسرائیل منصوبے پر سعودی عرب کا دو ٹوک مؤقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

26 Aug 2025

جدہ: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے 'نام نہاد' گریٹر اسرائیل منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ 

یہ اعلان جدہ میں غزہ کی صورتحال پر منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے 'گریٹر اسرائیل' منصوبے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ فلسطین کا واحد حل 'دو ریاستی حل' (two-state solution) ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائیاں کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کے توسیع پسندانہ بیانات کی بھی مذمت کی اور واضح کیا کہ 'گریٹر اسرائیل' کا تصور کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں 3 ہزار سے زائد یہودی آباد کاروں کو بسانے کے منصوبے کی منظوری دی ہے، جس سے یروشلم اور مغربی کنارے کا آپس میں رابطہ منقطع ہو جائے گا۔

اس متنازع منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ فلسطینی ریاست کے تصور کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے گا۔ اقوام متحدہ اور یورپی ممالک سمیت متعدد عالمی تنظیموں نے اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!