4 hours ago
غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
|
18 Sep 2025
طالبان حکومت نے افغانستان کے شمالی علاقوں میں فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے، یہ اقدام "غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام" کے نام پر اٹھایا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قندوز، بدخشاں، بغلان، تخار اور بلخ صوبوں میں فائبر کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں جس کے باعث گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز میں انٹرنیٹ تک رسائی معطل ہو گئی ہے۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف فائبر آپٹک نیٹ ورک پر ہوگی، تاہم موبائل فون کے ڈیٹا پیکجز کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت فی الحال بحال رہے گی۔
طالبان کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد غیر اخلاقی مواد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، اور ضروریات کے تحت متبادل ذرائع فراہم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان کی حکومت سنبھالنے کے بعد افغانستان میں خواتین پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں روزگار، ثانوی تعلیم اور بیوٹی پارلرز پر بھی پابندی شامل ہے۔
Comments
0 comment