جرمن ایئر لائن کا اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر نے کا اعلان
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پروازوں کو معطل کیا جارہا ہے۔

Webdesk
|
27 May 2025
برلن: جرمنی ایئرلائن گروپ لفتھانزا نے موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر 15 جون تک اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر نے کا اعلان کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس سے لفتھانزا، سوئس، آسٹریئن ایئرلائنز، یوروونگز، آئی ٹی اے ایئرویز، برسلز ایئرلائنز اور لفتھانزا کارگو کے زیرِ انتظام چلنے والی پروازیں متاثر ہوں گی۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پروازوں کو معطل کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment