14 hours ago
لندن میں سکھ خاتون کے ساتھ سفید فام درندوں کی دن دہاڑے اجتماعی زیادتی
یہ واقعہ دن کے وقت پیش آیا اور دورانِ حملہ ملزمان نے نسلی منافرت پر مبنی جملے کسے

ویب ڈیسک
|
15 Sep 2025
برطانیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سکھ خاتون کو دو سفید فام افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ دن کے وقت پیش آیا اور دورانِ حملہ ملزمان نے نسلی منافرت پر مبنی جملے کسے، جیسے کہ “یہ ملک تمہارا نہیں، واپس جاؤ”۔
پولیس نے اس حملے کو ’’نسلی تعصب پر مبنی جرم‘‘ قرار دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مقامی سکھ برادری اور خطے کے اراکینِ پارلیمان نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق ویڈیو، تصاویر یا معلومات موجود ہوں تو وہ فوری طور پر رابطہ کرے۔
Comments
0 comment