10 hours ago
امریکا بگرام ایئربیس واپس لینے کے لیے افغانستان سے مذاکرات کر رہا ہے: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک
|
20 Sep 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں واقع بگرام ایئربیس امریکا کے لیے اسٹریٹجک طور پر بے حد اہم ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کابل حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگرام ایئربیس کو چھوڑنا امریکا کی بڑی غلطی تھی۔ ان کے مطابق یہ فوجی اڈہ نہ صرف خطے میں امریکی مفادات کے لیے ضروری ہے بلکہ چین کے جوہری پروگرام کی نگرانی کے حوالے سے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ ایئربیس اس علاقے سے محض ایک گھنٹے کی پرواز کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے ایٹمی ہتھیار تیار کرتا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، ابتدائی مرحلے میں بگرام ایئربیس پر محدود فوجی تعیناتی پر غور ہو رہا ہے اور ان مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2021 میں امریکی انخلا کے وقت یہ ایئربیس افغان حکام کے سپرد کیا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا افغانستان میں چھوڑا گیا فوجی سازوسامان واپس لینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے اور اس حوالے سے باضابطہ بات چیت شروع ہو چکی ہے۔
Comments
0 comment