انسانی المیے سے آنکھ نہیں چرا سکتے، ایک اور ملک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

انسانی المیے سے آنکھ نہیں چرا سکتے، ایک اور ملک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی بربریت میں اب تک 54 ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
انسانی المیے سے آنکھ نہیں چرا سکتے، ایک اور ملک کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

26 May 2025

الیٹا:مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اگلے مہینے باضابطہ طور پر ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔  

یہ اعلان ایک سیاسی تقریب کے دوران کیا گیا، جہاں ابیلا نے مقامی اور عالمی مسائل پر بات کرتے ہوئے خصوصی طور پر غزہ میں انسانی بحران پر توجہ مرکوز کی۔ 

مالٹا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا "ہم اس روز بروز بڑھتی انسانی المیے سے آنکھیں نہیں چرا سکتے،"۔ 

 ان کا اشارہ اسرائیل کے غزہ پر شدید بمباری کی جانب تھا، جس میں تقریباً 54,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔  

ابیلا نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ ایک اخلاقی ذمہ داری ہے  اور انہوں نے کہا کہ مالٹا 20 جون کو ایک کانفرنس کے بعد فلسطین کو تسلیم کرے گا۔  

وزیراعظم نے فلسطینی ماہرِ اطفال ڈاکٹر آلاء النجار کے نو بچوں کی المناک موت پر افسوس کا اظہار بھی کیا، جو اسرائیلی فوج کے خان یونس کے ان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر آلاء کے شوہر، جو خود بھی ڈاکٹر ہیں، شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ان کے صرف ایک بچے کی جان بچی ہے۔  

ابیلا نے اعلان کیا کہ مالٹا ڈاکٹر آلاء النجار اور ان کے زندہ بچ جانے والے خاندان کے اراکین کو پناہ دینے کے لیے تیار ہے۔  

ادھر، فلسطینی ریسکیو ٹیموں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح غزہ سٹی کے ایک اسکول پر حملہ کیا، جس میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل غزہ پر اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔  

تقریباً تین ماہ تک انسانی امداد کی بندش کے بعد شہریوں پر یکطرفہ حملوں میں شدت آئی ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کی مذمت بڑھ گئی ہے۔  

ہفتے کے روز میڈرڈ میں اکٹھے ہونے والے عالمی رہنماؤں نے اس "غیر انسانی" اور "بے معنی" جنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ امدادی تنظیموں نے کہا کہ بحال ہونے والی امداد کی معمولی مقدار بھوک اور صحت کے بحران کو روکنے کے لیے ناکافی ہے۔  

غزہ سٹی میں ریسکیو ورکرز نے بتایا کہ"فہمی الجرجاوی اسکول، جو الدراج محلے میں واقع ہے، پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد ہم نے 13 شہداء اور 21 زخمیوں کو نکالا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!