پیوٹن کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ

Webdesk
|
26 May 2025
روس نے ایک روز قبل اپنے صدر پیوٹن پر ڈرون حملے کے بعد رات گئے یوکرین پر اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا جس میں متعدد مقامات پر میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
روس نے کئیو سمیت متعدد مقامات پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ اسے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں تین بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کئیو پر اب تک سب سے بڑے حملے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی قیادت پر واقعی سخت دباؤ کے بغیر اس ظلم کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’امریکہ کی خاموشی صرف پیوٹن کی حوصلہ افزائی کرے گی۔‘
وہ اپنے بیان کے ذریعے امریکی صدر پر دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں جنھوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ روسی صدر جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
یوکرینی صدر نے اتوار کی صبح ایک بیان میں کہا کہ ’بڑے پیمانے پر‘ کی جانے والی ہڑتال کے بعد امدادی کارکن 30 سے زیادہ شہروں اور دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ روس اس جنگ کو طول دے رہا ہے اور ہر روز عوام کو مار رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے شک ویک اینڈ نڈ یعنی ہفتے اتوار کی چھٹیاں منا رہی ہو مگر یہ جنگ جاری ہے جو نہ یہ چھٹی کے دن رکتی ہے اور نہ ہفتے کے دوسرے دنوں میں کوئی وقفہ ہوتا ہے۔
ان کے مطابق ’ان (حملوں) کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔‘
Comments
0 comment