سعودی عرب نے شراب کی پابندی ختم کرنے سے متعلق وضاحت جاری کردی

سعودی عرب نے شراب کی پابندی ختم کرنے سے متعلق وضاحت جاری کردی

بلاگ پوسٹ پر دعوی کیا گیا تھا کہ سعودی عرب فیفا ورلڈکپ کے دوران شراب کی فروخت کی اجازت ملے گی
سعودی عرب نے شراب کی پابندی ختم کرنے سے متعلق وضاحت جاری کردی

ویب ڈیسک

|

27 May 2025

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کے دوران شراب پر پابندی ختم کرنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ملک میں شراب پر عائد پابندی کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کے موقع پر ہٹانے کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شراب کی فروخت یا استعمال کی اجازت دینے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔  

سعودی حکام نے مزید کہا کہ مکہ اور مدینہ جیسے مقدس شہروں کی سرزمین پر شراب کی فروخت یا استعمال کا تصور بھی ناقابل قبول ہے، کیونکہ یہ ملک کے مذہبی اور ثقافتی اقدار کے خلاف ہے۔  

یہ افواہیں سب سے پہلے ایک غیر معروف وائن بلاگ پر شائع ہوئی تھیں، جس کے بعد کچھ بین الاقوامی میڈیا نے اسے اٹھا لیا۔

تاہم، خبر کے پھیلتے ہی سعودی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں صارفین نے اسے اسلامی اصولوں اور قومی روایات کے منافی قرار دیا۔  

گزشتہ کچھ سالوں میں سعودی عرب نے ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں کئی سماجی اصلاحات نافذ کی ہیں، جیسے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا، عوامی مقامات پر مرد و خواتین کی علیحدگی میں نرمی، اور مذہبی پولیس کے اختیارات کم کرنا۔

تاہم، شراب پر پابندی جوں کی توں برقرار ہے، اور اس کی فروخت یا کھلے عام استعمال پر سخت سزائیں عائد ہوتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!