سعودی عرب اور کویت کا تیل کی نئی دریافت کا اعلان

سعودی عرب اور کویت کا تیل کی نئی دریافت کا اعلان

یہ دریافت الوفر فیلڈ کے شمال میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے
سعودی عرب اور کویت کا تیل کی نئی دریافت کا اعلان

Webdesk

|

27 May 2025

ریاض ، کویت سٹی: سعودی عرب اور کویت کی حکومتوں نے اعلان کیا ہے کہ الوفر مشترکہ آپریشنز نے "شمالی الوفر کے ذخیرہ  وار کے کنویں  وار برقان 1  میں ایک نئے تیل کی دریافت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ دریافت الوفر فیلڈ کے شمال میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں کنویں  وار برقان 1  سے یومیہ 500 بیرل کے حساب سے پیداوار حاصل ہوسکتی ہے۔

یہ تیل 26-27 API کی مخصوص کثافت کے ساتھ بہہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دریافت 2020 کے وسط میں تقسیم شدہ علاقے اور تقسیم شدہ علاقے سے متصل سمندری علاقے میں پیداواری کارروائیوں کی بحالی کے بعد پہلی دریافت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!