سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے ایرانی عالم دین گرفتار

سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے ایرانی عالم دین گرفتار

ایرانی عالم حج ادائیگی گے پہنچے تھے
سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے ایرانی عالم دین گرفتار

ویب ڈیسک

|

28 May 2025

ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا، وہ حج ادائیگی کیلیے مکہ پہنچے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹس شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ایرانی عدلیہ نے ان کی گرفتاری کو "غیر قانونی اور غیر منصفانہ" قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ابھی تک سعودی وزارت اطلاعات نے اس معاملے پر کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔  

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی حرکت کی مذمت کرتے ہیں، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔

 ہم سعودی عرب کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کو خراب ہونے نہیں دیں گے۔"  

یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!