شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات پر وائٹ ہاؤس ترجمان کا اہم بیان

شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات پر وائٹ ہاؤس ترجمان کا اہم بیان

اقوام متحدہ کے اجلاس میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات طے ہے
شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات پر وائٹ ہاؤس ترجمان کا اہم بیان

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جلد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات اقوام متحدہ کے جاری اجلاس کے دوران ہوگی، جس میں خطے کی سیاسی صورتحال، اقتصادی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدر ٹرمپ آئندہ دنوں میں قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیہ، پاکستان اور اردن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ یوکرین، ارجنٹینا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات بھی طے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹیفا اور دیگر پرتشدد بائیں بازو کے گروپوں کے خلاف مزید اقدامات متوقع ہیں اور ان کی فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ رواں ہفتے ٹک ٹاک معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔

کیرولین لیویٹ نے یہ بھی کہا کہ صدر ٹرمپ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تاہم اس حوالے سے امریکہ اپنی خارجہ پالیسی کے تسلسل کو برقرار رکھے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ کی اہم تقریر بھی شیڈول ہے، جس میں عالمی سلامتی اور مشرق وسطیٰ کے حالات پر جامع پالیسی بیان سامنے آنے کی توقع ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!