12 hours ago
اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی، خلیجی ممالک نے بڑا اعلان کردیا

Webdesk
|
18 Sep 2025
عالمی دہشت گرد ریاست اسرائیل کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، خلیجی ممالک نے بیرون خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلان کیا ہے کہ ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہو گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد جی سی سی سربراہی اجلاس میں سیکورٹی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔ خلیجی تعاون کونسل کے اعلامیہ کے مطابق جی سی سی ممالک نے مشترکہ فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوحا اجلاس قطر کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں 6خلیجی ممالک نے دفاعی میکانزم کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل ممالک نے 6 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس میں مشترکہ ٹریننگ اور مشترکہ انٹیلی جنس شیئرنگ پر زور دیا گیا ہے۔
جی سی سی ممالک کے درمیان علاقائی دفاعی نظام کیلیے مشترکہ کوآرڈی نیشن پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ خلیجی سربراہی اجلاس کے فیصلے کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اجتماعی پیغام قرار دیا گیا۔
جی سی سی ممالک نے واضح کیا کہ خطے میں کسی بھی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ کونسل کے فیصلے سے خطے میں اسرائیلی عزائم کیخلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا گیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودیہ کے دوران پاکستان اور مملکت سعودی عرب کا درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے معاہدہ خطے اور دنیا میں سلامتی و امن کے حصول کیلئے مشترکہ عزم ہے۔
Comments
0 comment