9 hours ago
اسرائیل پر قیامت برپا، سڑک کنارے دھماکے میں فوجیوں کی ہلاکتیں، حوثیوں کا کامیاب ڈرون حملہ

ویب ڈیسک
|
18 Sep 2025
فلسطین کے شہر غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں سڑک کنارے دھماکے میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق رفح میں سڑک کنارے زور دار دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دھماکے کے بعد اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
دریں اثنا یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا جس میں شہر ایلات کے ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون اسرائیلی شہر ایلات میں ہوٹل کے داخلی راستے میں گرا۔
حوثی ڈرون حملے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments
0 comment