7 hours ago
اسرائیلی حملے میں 4 صحافی اور رضاکاروں سمیت 19 شہید، دل دہلا دینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک
|
26 Aug 2025
غزہ میں اسرائیلی فوج نے النصر ہسپتال پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق، شہداء میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔شہید ہونے والے صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری، ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی نمائندہ مریم ابو دقہ، امریکی ٹی وی نیٹ ورک این بی سی کے رپورٹر ابو طحہٰ اور الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
🚨BREAKING :A video documents a horrific Israeli crime: targeting ambulance and civil defense crews as they were rescuing victims and the wounded after Israel bombed Nasser Medical Complex in Khan Younis among them was journalist Hossam al-Masri. pic.twitter.com/hKlZGBIpoa
اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 244 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment