12 hours ago
ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے۔

Webdesk
|
21 Sep 2025
تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے۔
ایران کی سکیورٹی کونسل کا کہنا تھاکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔
تاہم ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنیکا وقت نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی۔
Comments
0 comment