یواے ای میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

یواے ای میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

فلکیاتی طور پر موسم گرما 21 جون کو شروع ہوتا ہے
یواے ای میں گرمی کا قہر، درجہ حرارت 51.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

Webdesk

|

25 May 2025

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جب سویہان، العین میں درجہ حرارت 51.6°C ریکارڈ کیا گیا، جو کہ سال 2025 کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی کے مطابق یہ درجہ حرارت ہفتہ کی دوپہر1:45 بجے ریکارڈ کیا گیا، جو ملک میں گرمیوں کے سیزن کی ایک شدید اور جلد شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ شدید گرمی 23 مئی کو ریکارڈ کیے گئے 50.4°C کے بعد سامنے آئی ہے، جو کہ 2003 سے مئی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے،اس سے پہلے اپریل 2025 نے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا تھا جب روزانہ اوسط درجہ حرارت 42.6°C تک پہنچا، جو کہ 2017 کے 42.2°C کے پچھلے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔

فلکیاتی طور پر موسم گرما 21 جون کو شروع ہوتا ہے جب سورج آسمان میں اپنی بلند ترین اور شمالی ترین پوزیشن پر پہنچتا ہے، جیسا کہ DAG کی آپریشنز مینیجر خدیجہ الحریری نے بتایا۔

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر جب درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہو۔ شدید گرمی خاص طور پر بچوں، بزرگوں، حاملہ خواتین اور دائمی امراض کے مریضوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتی ہے۔

ماہرین صحت نے کہاکہ شہری زیادہ پانی پئیں، دوپہر کے اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں اور موسمی اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع سے رجوع کرتے رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!