9 hours ago
امریکی صدر کا شکریہ ادا کرنے کیلیے جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا

ویب ڈیسک
|
23 May 2025
شام کے صوبہ حمص میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام 'ٹرمپ احمد السطوف' رکھا ہے۔
والدین کے مطابق انہوں نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے بیٹے کا نام اُن سے منسوب کیا ہے۔
والد نے بتایا کہ "ہم نے سالوں تک مشکلات جھیلی ہیں، لیکن ٹرمپ کے فیصلے نے امید کی کرن دکھائی ہے۔"
ان کا کہنا تھا کہ "یہ نام ہماری خوشی اور مستقبل کے لیے امید کی علامت ہے۔"
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے، صدر ٹرمپ نے شام پر عائد طویل مدتی اقتصادی پابندیاں جزوی طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے شامی صدر سے بھی ملاقات کی، جسے علاقائی تعلقات میں نرمی کی جانب ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
شام کے بعض حلقوں میں اس فیصلے کو امریکی پالیسی میں تبدیلی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم، کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ "پابندیاں اٹھانے کا اثر عوامی زندگی پر کب تک رہے گا، یہ دیکھنا باقی ہے۔"
یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے شام کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ 2019 میں انہوں نے شامی سرحد سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر تنقید ہوئی تھی۔
Comments
0 comment