قدرت کا شاہکار: گہرے سمندر سے بلب کی طرح چمکتی آبی مخلوق دریافت
ویب ڈیسک
|
2 Mar 2024
برطانیہ کے آبی ماہرین نے سمندر کی گہرائی میں ایک نئی، خوبصورت آبی مخلوق دریافت کی گئی ہے۔
یہ دریافت انگلینڈ کے جنوب مغرب کے گہرے سمندر میں موجود تحقیقی جہاز کے ماہرین نے کی۔ جنہوں نے آبی مخلوق کو پلیؤرو برانچائیا بریٹاننسیا کا نام دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والی یہ مخلوق گرم پانی میں سمندر کی تہہ میں رہتی ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شمال کی طرف ہجرت کرتی ہے۔
سینٹر فار دی انوائرمنٹ، فوڈ اینڈ ایکوا کلچر سائنس (CEFAS) کے راس بلیمور نے یہ حیرت انگیز دریافت کی۔ برطانیہ اور آئرلینڈ کے سمندروں میں تقریباً 100 مختلف سمندری مخلوقات پائی جاتی ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس اپنے سمندروں میں زندگی کے بارے میں جاننے کے لیے ابھی بہت کچھ باقی ہے، جن کا دنیا میں سب سے زیادہ مطالعہ کیا جاتا ہے۔
اس مخلوق کا سائز کم ہے تاہم لمبائی پانچ سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شمالی اسپین، سینیگال اور بحیرہ روم میں پائی جانے والی آبی مخلوق کی نسل ہے۔
Comments
0 comment