ابوظبی حملے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کی شناخت ہوگئی

ابوظبی حملے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کی شناخت ہوگئی

پاکستانی سفارتخانے نے قونصلر خدمات 3 مارچ تک عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ابوظبی حملے میں جاں بحق ہونیوالے پاکستانی کی شناخت ہوگئی

Webdesk

|

2 Mar 2026

 ابو ظبی: ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر کیے گئے حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔

پاکستانی سفارتی حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے مرِید زمان ولد نظر علی ابوظبی میں خدمات انجام دیتے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں میں 3 غیر ملکی شہری جاں بحق اور 58 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق افراد میں پاکستان، نیپال اور بنگلادیش کے شہری شامل ہیں۔وزارت کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے قونصلر خدمات 3 مارچ تک عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!