خامنہ ای کیخلاف آپریشن صرف ایک دن میں مکمل کرلیا، ٹرمپ نے تفصیلات بتادیں

خامنہ ای کیخلاف آپریشن صرف ایک دن میں مکمل کرلیا، ٹرمپ نے تفصیلات بتادیں

ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے مکمل ہوگئی۔
خامنہ ای کیخلاف آپریشن صرف ایک دن میں مکمل کرلیا، ٹرمپ نے تفصیلات بتادیں

Webdesk

|

2 Mar 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کیے گئے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے خامنہ ای کے خلاف آپریشن صرف ایک دن میں مکمل کرلیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے مکمل ہوگئی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن اب وقت نکل گیا انھیں یہ فیصلہ پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا۔ یہ معاہدہ ایک ہفتہ پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔

امریکی صدر نے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے بعض فیصلوں سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے ایک طویل آپریشن کا اندازہ لگایا تھا۔

ہم نے اندازہ لگایا تھا کہ ایرانی قیادت کو ختم کرنے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ سب ایک ہی دن میں کرلیا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ عسکری ماہرین اس آپریشن کو تقریبا 4 ہفتوں کا آپریشن سمجھ رہے تھے مگر کارروائی منصوبے سے کہیں زیادہ تیزی سے مکمل ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!