بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کردیا
Webdesk
|
8 Nov 2024
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے میچز دبئی میں کروانے کی درخواست کی ہے۔
تاہم پی سی بی کے حکام نے باضابطہ طور پر درخواست موصول ہونے کی تردید کی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ میچ ایک غیر جانبدار مقام پر ہو، میچ اگر دبئی میں ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا موقف صاف ہے کہ اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو ہمیں تحریری طور پر دیں لیکن انڈین بورڈ نے ابھی تک ہمیں تحریری طور پر نہیں بتایا، ہمارے ساتھ کسی نے ہائبرڈ ماڈل پر بات نہیں کی اور نہ ہم اس پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
محسن نقوی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ابھی تک کوئی خط نہیں پہنچا، اگر کوئی ایسی چیز آتی ہے تو ہمیں اپنی حکومت کے پاس جانا پڑے گا اور حکومت جو فیصلہ کرے گی مجھے اس پر عمل کرنا پڑے گا'۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے اچھا رویہ اپناتا آیا ہے اور ہم امید کریں گے کہ ہر دفعہ ہم سے اچھے رویے کی توقع نہ رکھی جائے۔
انہوں نے انڈین ٹیم کے پاکستان میں قیام کے حوالے سے کہا کہ ہم ہر ٹیم کو سہولت دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ باہر کے لوگ بھی آئیں۔
Comments
0 comment