شرح سود میں 20 فیصد کمی کا اعلان
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں دو فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد ریٹ 17.5 کی سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق جمعرات کو اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024ء سے 200 بی پی ایس کو 19.5 سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں عمومی اور مجموعی مہنگائی کی شرح میں تیزی سے کمی ہوئی اور یہ توقع سے بہت کم ہے، تاہم توانائی کی مقررہ قیمتوں میں طے شدہ اضافے پر عملدرآمد نہ ہونے سے نتائج سامنے نہیں آرہے۔
اجالس میں گزشتہ سال کے دوران مہنگائی کے عوامل اور اس میں کمی لانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری زرمبادلہ رقوم کی کم آمد اور مسلسل قرضے کی واپسی کے باوجود 6ستمبر تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر تقریباً 9.5 ارب ڈالر ہیں سوم، پچھلے ایم پی سی اجلاس کے بعد سے حکومتی تمسکات کی ثانوی مارکیٹ کی یافتیں نمایاں طور پر کم ہوئی ہیں۔
Comments
0 comment