9 hours ago
گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا

Webdesk
|
24 Sep 2025
نیویارک : گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلسپلان متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
نیا پلان صارفین کو گوگل اے آئی کے ذریعے مزید کام کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نیا پلان لوگوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں طاقتور AI ٹولز تک اضافی رسائی فراہم کرتا ہے اور یہ سب نہایت باکفایت قیمت پر دستیاب ہے۔
گوگل اے آئی پلس پلان کے تحت پاکستان میں صارفین درج ذیل فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ جیمنائی ایپ میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ یعنی Nano Banana کے لیے زیادہ گنجائش ہے۔
اس سے جیمنائی 2.5 پرو تک مزید رسائی ہوگی، جو پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل ہے، ویڈیو جنریشن ماڈل Veo 3 Fast تک بھی رسائی ممکن ہوسکے گی جو جیمنائی، Whisk اور Flow میں دستیاب ہے۔
جی میل، ڈاکس، شیٹس اور دیگر گوگل سروسز میں جیمنائی کا انضمام ہوگا، فوٹوز، ڈرائیو اور جی میل میں 200 جی بی اسٹوریج کی سہولت موجود ہوگی۔
Comments
0 comment