غزہ کی معصوم شہید بچی ہند رجب پر مبنی فلم کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

غزہ کی معصوم شہید بچی ہند رجب پر مبنی فلم کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 5 سالہ فلسطینی بچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
غزہ کی معصوم شہید بچی ہند رجب پر مبنی فلم کو ایوارڈ سے نواز دیا گیا

Webdesk

|

7 Sep 2025

فلسطینی بچی ہند رجب کی زندگی پر بننے والی فلم "صوت ہند رجب" (The Voice of Hind Rajab) کو اٹلی میں منعقدہ 82 ویں وینس فلم فیسٹیول میں سلور لائن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس فلم میں غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی 5 سالہ فلسطینی بچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جس کی ہدایت کاری تونسیہ سے تعلق رکھنے والی کاثر بن ہنیہ نے کی ہے۔

ایوارڈ کی وصولی کے دوران انہوں نے کہا کہ سینما ہند کو دوبارہ زندگی تو نہیں دے سکتا اور نہ ہی وہ مظالم مٹا سکتا ہے جو اس پر ڈھائے گئے، مگر یہ اس کی آواز کو محفوظ ضرور رکھ سکتا ہے۔ یہ کہانی صرف ہند کی نہیں بلکہ ایک ایسے پورے عوام کی المیہ داستان ہے جو اسرائیلی جرائم اور اجتماعی نسل کشی کی زد میں ہیں۔

فلم دیکھنے والے حاضرین فلم کی پہلی نمائش پر آبدیدہ ہوگئے اور اسے شائقین کی جانب سے 23 منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی گئی، جو فیسٹیول کی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔

ہند رجب کی والدہ نے بھی اس موقع پر جنگ ختم کرنے اور امن قائم کرنے کی درخواست کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!