حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے خاتون صحافی رو پڑی
Webdesk
|
29 Sep 2024
بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی فوج کے میزائل حملے میں شہادت کے بعد خبر پڑھتے ہوئے خاتون اینکر بے اختیار رو پڑی۔
لبنان کے مقامی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کے بعد جب خاتون اینکر نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پڑھنا شروع کی تو اُن سے رہا نہ گیا اور بے اختیار رو پڑیں۔
خاتون صحافی نے حزب اللہ رہنماء کی شہادت کی خبر پڑھتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے وارث، حماس اور فلسطین کی مزاحمت کے داعی سید حسن نصر اللہ شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔
خاتون نے خبر پڑھتے ہوئے حسن نصر اللہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس دوران ٹی وی چینل کے ہیڈ آفس میں بھی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ تجزیہ کار بھی بات کرنے کی ہمت نہ کرپائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گزشتہ روز حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کر کے حسن نصر اللہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ زیر زمین 14ویں فلور پر تھے۔ پہلے تو حزب اللہ کی جانب سے ان کی شہادت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم اب سے کچھ دیر قبل باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔
Comments
0 comment