کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ، فاطمہ ثنا
Webdesk
|
23 Sep 2024
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مشکل گروپ کی بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں، ہمیں تگڑا کھیلنا ہو گا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان نے کہا کہ کپتانی کی وجہ سے مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، میں کپتانی کرتی رہی ہوں، مجھے مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی بہت سپورٹ حاصل ہے اس لیے مختلف محسوس نہیں ہو رہا۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ گروپ میں بڑی ٹیموں کا کوئی دباؤ نہیں ہمیں میچ کے دن بس اچھا کھیلنا ہے، ہمارا بس یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہمیں اچھا کھیلنا ہے اور اسی چیز کو آگے لے کر چلنا ہے، جب آپ اچھی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہیں تو زیادہ تگڑے انداز میں کھیلتے ہیں، آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف کھیلیں تو بس یہ ذہن میں ہونا چاہیے کہ اپنا بہترین دینا ہے۔
کپتان فاطمہ ثناء کا یہ بھی کہنا ہے کہ آخری مرتبہ ہم بھارت سے ہارے لیکن اس سے پہلے ہم جیتے بھی ہیں، بھارت کے ساتھ اچھا مقابلہ رہتا ہے، ہمیں اس دن اچھا کھیلنا ہو گا تو جیت ہماری ہو گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Comments
0 comment