پاکستانیوں کے پاس موبائل فونز کی بھرمار، انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی کم

پاکستانیوں کے پاس موبائل فونز کی بھرمار، انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی کم

پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 1.5 فیصد ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
پاکستانیوں کے پاس موبائل فونز کی بھرمار، انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی کم

Webdesk

|

15 Jul 2025

کراچی : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان ڈیجیٹل ایکوسسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 1.5 فیصد ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں اس وقت فائبرنیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ فائبر آپٹک انفراسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے کیونکہ خواتین، غریب طبقے کیلئے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا ایک بڑا چیلنج ہے۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق 80 فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگر استعمال کم ہے۔

 پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل ہیں۔ جن میں سے 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!