کل تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے!

کل تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے!

وزیر تعلیم سندھ نے وضاحت جاری کردی
کل تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے!

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2026

انٹرنیٹ پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل یعنی 7 فروری کو بند رہیں گے۔

دعویٰ

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفیکیشن بھی تیزی سے وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے7  فروری 2026 کو حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر بند رہیں گے۔

حقیقت کیا ہے؟

 سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس نوٹیفیکیشن کی تردید کرتے ہوئے کہا سوشل میڈیا پرجو نوٹیفیکیشن شیئرکیا جا رہا ہے وہ جعلی اور گمراہ کن ہے۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی طرف سے 7 فروری کواسکول بند کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

سردار شاہ نے عوام، والدین اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر نہ کریں اور اسکول کے شیڈول یا سرکاری تعطیلات کی درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!