پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟ عوام کیلئے خوشخبری
انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024 میں 90ڈالر فی بیرل رہی
Webdesk
|
15 Sep 2024
اسلام آباد: آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے نمایاں کمی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے یکم ستمبر سے 14ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 8سے 12روپے تک کمی کے حساب سے کیلکولیشن کر کے وفاقی وزارت خزانہ کو انٹرنیشنل قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھیجی گئی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسر رضا چوہدری کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024 میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔
Comments
0 comment