سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو 2سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو 2سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں گزشتہ روز رہا کیا گیا ۔
سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو 2سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

Webdesk

|

19 Sep 2024

تہران: ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو 2 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں گزشتہ روز رہا کیا گیا ۔

خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکنِ پارلیمنٹ کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔

سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی 61 سالہ صاحبزادی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ستمبر 2022 میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے سابق صدر کی صاحبزادی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیانات ملک میں فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔اکبر ہاشمی رفسنجانی 1989 سے 1997 تک ایران کے صدر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!