شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، میمونہ قدوس

شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، میمونہ قدوس

ایسا نہیں ہے کہ کراچی میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا لیکن لاہور میں زیادہ گند ہے
شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، میمونہ قدوس

Webdesk

|

24 Sep 2025

کراچی : اداکارہ میمونہ قدوس کا کہنا ہے کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لوگ اتنے پروفیشنل ہیں کہ وہ مطلب کے سوا کوئی کام نہیں کرتے اور یہاں تک کہ گرل فرینڈ بناتے وقت بھی ڈیل دیتے ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے لاہور کی شوبز انڈسٹری میں زیادہ گند ہیں، لاہور کے لوگ زیادہ غلط ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے شروع ہوا، لاہور میں ایسی باتیں زیادہ ہیں۔اداکارہ کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ کراچی میں یہ سب کچھ نہیں ہوتا لیکن لاہور میں زیادہ گند ہے، وہاں سر عام پارٹیاں ہوتی ہیں جب کہ ایسے غلط کام نجی پارٹیوں میں کیے جانے چاہئیے۔

میمونہ قدوس کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ زیادہ دکھاوا بھی کرتے ہیں، ان کے پاس لاکھوں روپے بھی نہیں ہوتے لیکن باتیں کروڑوں روپے کی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے کراچی کے لوگ زیادہ پروفیشنل ہیں اور وہاں اتنا پروفیشنل ازم ہے کہ انہوں نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے لوگ مطلب کے بغیر کچھ نہیں کرتے، وہاں تو گرل فرینڈ بناتے وقت بھی لوگ ڈیل دیتے ہیں۔میمونہ قدوس نے بتایا کہ کراچی کے لوگ لڑکی کو ڈیل دیتے ہیں کہ اگر گرل فرینڈ بننا ہے تو یہ چیزیں ملیں گی اگر نہیں بننا تو کوئی بات نہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاوچ (کام کے بدلے جنسی تعلق)کا رجحان بھی رہا ہے اور یہ رجحان صرف خواتین تک محدود نہیں، مرد بھی اس کا شکار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عزت صرف خواتین کی نہیں ہوتی، ہراساں صرف عورتیں نہیں ہوتیں بلکہ مرد حضرات بھی ہراسانی کا شکار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بھی غلط ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!