ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کے نتائج کا اعلان

5 hours ago

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کے نتائج کا اعلان

خیبرپختونخوا میں ہونے والے پرچوں میں دو طالب علموں نے 198 نمبرز حاصل کیے
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کے نتائج کا اعلان

آفتاب مہمند

|

24 Sep 2024

خیبرپختونخوا میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے 2024 کے امتحانی پرچے کے نتائج جاری کردیے گئے۔

 خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے منگل کے روز ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق دو طالب علم محمد مدثر اور فاطمہ ظہرہ  نے 194 نمبر لے کر ڈاپ کیا۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق بی ڈی ایس امیدواروں کے نتائج 58 فیصد رہے جبکہ ایم بی بی ایس امیدواروں کے نتائج 51 فیصد رہے۔ اعلامیے کے مطابق 46 ہزار رجسٹرڈ امیدواروں میں سے 41 ہزار امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ شفاف طریقے سے منعقد ہوا، کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، ٹیسٹ کامیاب بنانے میں تمام اداروں کی کاوشوں کا مشکور ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!