ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی

ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی

جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں کسی بھی سفارتی حل میں مددگار نہیں ہوں گی
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی

Webdesk

|

1 May 2025

ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا ہفتے کو روم میں طے شدہ مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر ایرانی اہلکار نے کہا ہے کہ ان مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان امریکا کے رویے پر منحصر ہوگا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں کسی بھی سفارتی حل میں مددگار نہیں ہوں گی، امریکا کے رویے کی بنیاد پر آئندہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

عمان جو اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 3 مئی کو متوقع مذاکراتی دور کو لاجسٹکل وجوہات کی بنا پر دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق تہران نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سنجیدگی اور پختہ عزم کے ساتھ امریکا سے بات چیت جاری رکھے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!