عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں زیادہ دولت کس کے پاس ہے؟

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں زیادہ دولت کس کے پاس ہے؟

معروف جوڑی کا شمار انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے، عالیہ اور رنبیر کی شادی 2022 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہے۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور میں زیادہ دولت کس کے پاس ہے؟

Webdesk

|

23 Sep 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے مجموعی اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

معروف جوڑی کا شمار انڈسٹری کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں ہوتا ہے، عالیہ اور رنبیر کی شادی 2022 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی راہا کپور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی مشترکہ دولت 106 ملین ڈالر ہے۔

عالیہ بھٹ کے کل اثاثوں کی مالیت 62 ملین ڈالر ہے جبکہ رنبیر کپور 43.5 ملین ڈالر کے مالک ہیں اس حساب سے عالیہ بھٹ شوہر سے زیادہ امیر ہیں اور وہ ممبئی میں بھی کئی جائیدادوں کی ملکیت رکھتی ہیں۔

عالیہ بھٹ کا اپنا پروڈکشن ہاس اور کپڑے کا ایک برانڈ ہے جبکہ جوڑے کی مشترکہ کاروں کے کلیکشن میں 11 لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اس وقت واستو کے نام سے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، جس کی مالیت 4.2 ملین ڈالر ہے۔

دونوں کا نیا گھر زیر تعمیر ہے جس کا تخمینہ 30.2 ملین ڈالر ہے اور کہا جارہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر جلد اس نئے گھر میں منتقل ہوجائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!