بچپن میں بشری انصاری کی کامیڈی اور گانے ٹی وی پر دیکھے، چاہت فتح علی کا ردعمل

بچپن میں بشری انصاری کی کامیڈی اور گانے ٹی وی پر دیکھے، چاہت فتح علی کا ردعمل

مجھے نہیں معلوم بشری انصاری کو کیا مسئلہ ہے، چاہت
بچپن میں بشری انصاری کی کامیڈی اور گانے ٹی وی پر دیکھے، چاہت فتح علی کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2024

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی خان نے لیجنڈ اداکارہ بشری انصاری کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بشری انصاری نے مجھ پر تنقید کیوں کی، میں جب چھوٹا تھا تو بچپن میں بشری انصاری کو ٹی وی پر دیکھتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بچپن میں بشری انصاری کامیڈی کرتی تھیں اور اس کے ساتھ بطور مزاحیہ اداکار دیگر گلوکاروں کے گانے گاتی تھیں، مجھے نہیں پتہ انہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جو اُن کی ویڈیوز کو وائرل کرتے ہیں۔

اُن کے کہنے کا مطلب تھا کہ سوشل میڈیا اور لوگوں کی وجہ سے ایسے لوگ اب ہیرو بن رہے ہیں جن کو کچھ آتا جاتا نہیں اور وہ الٹی سیدھی حرکتیں کر کے فیلڈ کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!