معروف بھارتی اداکارہ 27 برس کی عمر میں چل بسیں

معروف بھارتی اداکارہ 27 برس کی عمر میں چل بسیں

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی موت کی حتمی وجہ فی الحال نہیں بتائی گئی ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ 27 برس کی عمر میں چل بسیں

Webdesk

|

20 Sep 2024

ممبئی: بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ رخسانہ بانو 27 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان گلوکارہ اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں بدھ کی رات ان کی موت ہوئی۔اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ ان کا اسکرب ٹائفس کا علاج جاری تھا، یہ بیماری بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی موت کی حتمی وجہ فی الحال نہیں بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب گلوکارہ کی  والدہ اور بہن نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار نے زہر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اہلِ خانہ نے جس شخص پر الزام عائد کیا ہے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی، رخسانہ بانو کو 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!