پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم 'دی گلاس ورکر' آسکر مقابلے کیلئے منتخب

پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم 'دی گلاس ورکر' آسکر مقابلے کیلئے منتخب

فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی، جو عثمان ریاض کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔
پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم 'دی گلاس ورکر' آسکر مقابلے کیلئے منتخب

Webdesk

|

26 Sep 2024

 کراچی: پاکستان کی انقلابی 2D ہینڈ ڈراون اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو 2025 کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی، جو عثمان ریاض کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔

فلم اس وقت پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور یہ پاکستان کی جانب سے اپنی نوعیت پہلی اس طرح کی مووی ہے۔

انسٹاگرام پر عثمان ریاض نے اس خبر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان شیشہ بنانے والے کے گرد گھومتی ہے جو جنگ اور سیاسی انتشار کے درمیان محبت اور زندگی کے اتار چڑھا ئوکو جھیلتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!