'راز افشاں ہوگیا' : حبا بخاری نے حمل کی تصدیق کردی

'راز افشاں ہوگیا' : حبا بخاری نے حمل کی تصدیق کردی

اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر باضابطہ اعلان کردیا
'راز افشاں ہوگیا' : حبا بخاری نے حمل کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

30 Sep 2024

پاکستانی اداکار جوڑی حبا بخاری اور ریز نے جلد اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی۔

اداکارہ حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع سب سے پہلے نادیہ خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں شیئر کی تھی۔ تاہم جوڑا اس معاملے پر بالکل خاموش تھا۔

تاہم دو روز قبل جب دو روز قبل اداکارہ ایوارڈ شو میں نمودار ہوئیں تو صورتحال واضح ہوگئی جس کے بعد اب انہوں نے باضابطہ تصدیق بھی کردی ہے۔

حبا بخاری نے گزشتہ روز اپنے یوٹیوب چینل پر سوال و جواب پر مبنی نیا وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے حمل کی تصدیق کی۔

انہوں نے اس ویڈیو کا ٹائٹل ہے 'ہاں میں حاملہ ہوں' کے نام سے رکھا اور بتایا کہ وہ دونوں ایک اچھے وقت کا انتظار کررہے تھے جس کے بعد حمل سے متعلق اعلان کرتے مگر یہ بات پہلے ہی سب کے سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے فوٹو شوٹ کا بھی پلان کر کے بیٹھے تھے مگر جب بات سامنے آگئی تو اب اس ویڈیو کے ذریعے تصدیق کررہی ہوں۔

وی لاگ کے دوران حبا بخاری کے شوہر آریز احمد نے بتایا کہ ہم سے متعلق ایک بہت بڑی خبر زیرِ گردش ہے، ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اب اس خبر پر بات کی جائے۔

حبا بخاری نے یہ بھی کہا کہ میں آج کل بہت مصروف ہوں، میں اپنے شوٹس اور پروجیکٹس کو مکمل کر رہی ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!