اے آر رحمان کی پر من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو وارننگ
اے آر رحمان کی قانونی ٹیم نے تین صفحات پر مشتمل نوٹس شیئر کیا
Webdesk
|
24 Nov 2024
ممبئی: معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان نے سابق اہلیہ سائرہ بانو سے علیحدگی پر غلط اور من گھڑت خبریں پھیلنے والوں کو وارننگ جاری کر دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان نے 19 نومبر کو سائرہ بانو کے ساتھ شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے ہی ان دونوں سے متعلق طرح طرح کی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔
اے آر رحمان کی قانونی ٹیم نے تین صفحات پر مشتمل نوٹس شیئر کیا جس میں گلوکار اور ان کی فیملی سے متعلق قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلیے بہتان لگانے والوں کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ 'میرا مؤکل بہتا لگانے والوں کو مطلع کرتا ہے کہ وہ اگلے ایک یا زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے میں ان سے اور فیملی سے متعلق قابل اعتراض مواد ہٹا دیں۔ ورنہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔
Comments
0 comment