کراچی میں گرمی کی شدت سے ڈائریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت سے ڈائریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ

یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، بچے زیادہ متاثر
کراچی میں گرمی کی شدت سے ڈائریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ

ویب ڈیسک

|

23 May 2025

کراچی: شہر قائد میں جھلسا دینے والی گرمی، حبس اور ہیو ویو جیسی صورت حال کے باعث اسہال کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی اور آلودہ پانی کے استعمال کے باعث کراچی میں ڈائریا کے مریضوں، خاص طور پر بچوں، کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔  

ماہرین کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں بیشتر بچے ہیں۔ ماہرین کے مطابق گرمی کے ساتھ آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراج کی وجہ سے کیسز بڑح رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈائٹریا سے جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔  

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ *"صاف اُبلا ہوا پانی استعمال کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو محفوظ رکھیں، بچوں کو گلیوں میں کھلے عام فروخت ہونے والی اشیاء نہ کھلائیں۔"

احتیاطی تدابیر 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں۔

پانی ابال کر یا فلٹر کر کے پئیں۔

تازہ اور محفوظ خوراک کا استعمال کریں۔

ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے **ORS** کا استعمال کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!