دبئی کی آبادی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دبئی کی آبادی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تاریخ میں پہلی بار آبادی 40 لاکھ سے متجاوز
دبئی کی آبادی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2025

دبئی کی آبادی اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

 دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ اضافہ پچھلے 50 سالوں میں دیکھنے میں آیا ہے، جب آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2011 میں دبئی کی آبادی 20 لاکھ تھی جو 2025 میں دوگنی ہو کر 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو 2032 میں آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، کروڑ پتیوں اور ارب پتیوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔

 آبادی میں اس تیز رفتار اضافے کے نتیجے میں گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی ضروریات میں اضافہ ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!