20 hours ago
’ڈکی بھائی اگر بھارت سے متعلق دوغلی پالیسی نہیں چھوڑتے تو بائیکاٹ کا آپشن ہے‘

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے پاک بھارت کشیدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جس پر انہیں پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
معروف یوٹیوبر بدھ کو نیشنل ہائی وے پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں ضمانت کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جس پر اُن سے صحافیوں نے بھارت کی جارحیت سے متعلق سوال کیا۔
ڈکی بھائی نے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی پر واضح موقف دینے سے انکار کر دیا۔
عدالت سے باہر نکلتے ہوئے جب ایک صحافی نے صادق سے پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحانہ کارروائیوں، خاص طور پر حکومت کی جانب سے ممکنہ ہندوستانی حملے کے انتباہ پر ردعمل مانگا۔
یوٹیوبر نے سوال کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ "میں ذاتی مسائل میں پھنسا ہوا ہوں، اپنے معاملات حل کرنے کے بعد ہی اس پر بات کروں گا۔"
پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ تناؤ کے دوران عوامی شخصیات پر ایک طرفہ موقف اختیار کرنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تاہم، بھارت میں بڑی تعداد میں مداحوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ مشہور شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کر رہی ہیں۔
ڈکی بھائی کی جانب سے بھارت کے خلاف تبصرہ نہ کرنے پر پاکستانی صارفین نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں خبردار کیا کہ اگر وہ دوغلی پالیسی نہیں چھوڑتے تو پھر بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔
Comments
0 comment