14 hours ago
ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر دانیہ شاہ کے شوہر اور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد گرفتار

ویب ڈیسک
|
5 Sep 2025
لاہور: ٹک ٹاکر دانیا شاہ کے شوہر حکیم شہزاد عرف لوہا پار کو پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے 'فحش ڈانس پارٹی' کی وائرل ویڈیوز پر گرفتار کر لیا ہے۔
سی سی ڈی کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں، حکیم لوہا پار نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نامناسب زبان والا مواد شیئر کیا اور اس وقت ایک 'مجرا' پارٹی کی میزبانی کی جب ملک تباہ کن سیلاب کی زد میں تھا۔
انہوں نے کہا، "میں اپنے اس عمل پر بہت شرمندہ ہوں اور تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں۔ میں نے ڈانس پارٹی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔"
سوشل میڈیا پر خود کو پیر یا روحانی پیشوا کے طور پر پیش کرنے والے حکیم شہزاد نے یقین دلایا کہ وہ مستقبل میں ایسی حرکتیں نہیں دہرائیں گے۔
انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ باوقار زبان استعمال کریں اور آن لائن فحاشی کو فروغ دینے سے گریز کریں۔
Comments
0 comment