گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ، زخمی ہوگئیں

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ، زخمی ہوگئیں

گلوکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا حالت خطرے سے باہر قرار
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر ریچھ کا حملہ، زخمی ہوگئیں

ویب ڈیسک

|

5 Sep 2025

اسکردو: معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ گلگت بلتستان کے دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ کے دوران ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔

اس حملے میں ان کے بازوؤں پر ریچھ کے پنجوں سے زخم آئے ہیں۔ ریچھ کے حملے کے بعد گلوکارہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

انہیں  فوری طور پر اسکردو کے ریجنل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  طبی امداد کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔

دیوسائی نیشنل پارک میں مختلف قسم کے جنگلی جانور پائے جاتے ہیں۔

ریچھ کے علاوہ یہاں مارموٹ (مقامی زبان میں تریشونا)، تبتی بھیڑیے، لومڑیاں، ہمالین آئی بیکس، برفانی چیتے، سنہری عقاب، داڑھی والے گِدھ اور باز بھی موجود ہیں۔ یہ پارک اپنی نایاب اور قیمتی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

سیاحوں کو اس قدرتی ماحول کو دریافت کرتے وقت مقامی تحفظ گاہوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیونکہ یہ جنگلی حیات کا قدرتی مسکن ہے۔

482 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا دیوسائی کا یہ بلند و بالا میدان دنیا کا دوسرا سب سے بلند سطح مرتفع ہے اور اسے اکثر "جھیلوں کا گھر" بھی کہا جاتا ہے۔

قراقرم اور ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں کے درمیان واقع اس سطح پر تقریباً 30 جھیلیں ہیں، جن میں سے کئی اب بھی غیر دریافت شدہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جگہ نباتاتی خزانے اور جنگلی حیات کی جنت دونوں کی حیثیت رکھتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!