17 hours ago
کچرہ جمع کرنے والے بزرگ 40 سال تک 20 روپے جمع کر کے اہلیہ کے ساتھ حج پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک
|
23 May 2025
مکہ المکرمہ: انڈونیشیا میں صفائی کا کام کرنے والے بزرگ چالیس سال پیسے جمع کرنے کے بعد بالاخر اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
لیگیمن نامی انڈونیشی عازم نے سعودی پریس ایجنسی (SPA) کو بتایا کہ *"میں بے حد خوش ہوں۔ یقین نہیں آ رہا کہ میں اپنی آنکھوں سے اللہ کے گھر خانہ کعبہ کو دیکھوں گا‘۔
انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پھر ان سب کا جنہوں نے ہماری مدد کی، خاص طور پر مکہ روڈ انیشیٹو کے ذمہ داران کا، جنہوں نے ہمارے لیے سفر آسان بنا دیا۔"
انہوں نے پیسے بچانے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں 1986 سے روزانہ 1 ہزار انڈونیشی روپے (بیس روپے پاکستانی) جوڑ رہا ہوں، معاشی تنگ دستی اور پریشانیوں کے باوجود اہلیہ نے اس کام میں میرا بھرپور ساتھ دیا اور ہم نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلیے گزر بسر کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات اور کوڑا اٹھانے جیسے سخت کام کے باوجود، ہم نے حج کا خواب کبھی نہیں چھوڑا۔ آخرکار ہم اس سال حج کے لیے رجسٹر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔"
سعودی عرب کی جانب سے شروع کیے گئے "مکہ روڈ" منصوبے نے حجاج کرام کے لیے ویزا، امیگریشن اور دیگر انتظامی مراحل کو آسان بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے بزرگ جوڑے کو سفر میں آسانی ہوئی۔
لیگیمن کا کہنا تھا "اگر ایمان اور صبر ہو تو اللہ ہر مشکل میں راستہ نکال دیتا ہے۔ ہماری کہانی نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ خوابوں کو پورا کرنے کے لیے کبھی ہمت نہ ہاریں۔"
Comments
0 comment